Main Menu

افسانچہ, من زانت،، ڈاکٹر فضل خالق – مترجم ۔ نبیل نود

“السلام وعلیکم!،،
“وعلیکم السلام!،،

“میں بھی سفر میں آپ کے ساتھ ہوں، اچھا وقت گزر جائے گا۔”

“ہاں، بات بات میں وقت گزر جائے گا۔”

“ٹھیک کہا،”

“ویسے آپ کہاں کے رہنے والے ہیں؟”

“یہ سوال اگر نہ کرتے تو اچھا ہوتا، “

“کیوں؟”

“کیونکہ میں ایک ایسی جگہ کا رہنے والا ہوں جہاں کے باسی
ایمان کی سلامتی کی دعا کے بدلے پانی کی دعا مانگتے ہیں۔”

“بس… بس… معلوم ہوا، آپ جیونی کے رہنے والے ہو!”

“تو پھر آپ کہاں رہتے ہو؟”

“ایک ایسی جگہ کا رہنے والا ہوں جہاں اگر کسی ماں کا جگر گوشہ موٹر سائیکل لے کر نکل جائے ” تو پھر ماں اپنے ایمان کی سلامتی کے بدلے اپنے بیٹے کے جان کی سلامتی کیلئے دعا گو ہوتی ہے۔”

“بس… بس… مجھے پتہ لگ گیا! آپ تو “کیچ”” کے رہنے والے ہو۔”

اور پھر لمبی خاموشی چھا گئی

اے تاک ءَ سوشل میڈیا ءَ شنگ کنئے


« ( (Previous Post) پشتءِ نبشتانک )
((Next Post) دیمءِ نبشتانک ) »



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *